روحانی: واشنگٹن کا شام پر حملہ دہشتگردوں کی مدد ہے/ پیوٹن: شام پر حملہ متجاوزانہ اقدام ہے


روحانی: واشنگٹن کا شام پر حملہ دہشتگردوں کی مدد ہے/ پیوٹن: شام پر حملہ متجاوزانہ اقدام ہے

ایران اور روس کے صدور نے شام پر امریکی حملے کو متجاوزانہ عمل قرار دیا اور شامی عوام کی حمایت جاری رکھنے پر تاکید کرتے کرتے ہوئے کہا اس حملے کو صرف اور صرف دہشتگردوں کی مدد قرار دیا.

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام والمسلین حسن روحانی نے آج عصر کو روسی صدر ولادمیر پیوٹن سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہا: ہم اس حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور  اس کو ایک ملک کی سالمیت کی خلاف ورزی سمجھتے ہیں.
ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں اس یکطرفہ اقدام کا جائزہ لیا جائے اور اسکی مذمت کی جائے.


اس موقع پر روسی صدر نے شام پر امریکی حملے کو متجاوزانہ اقدام قرار دیا اور کہا کہ یہ ناقابل قبول فعل اور دئشتگردوں کی مدد ہے.
ان کا شام میں کیمیائی ہتھیار کے نہ ہونے سے متعلق اقوام متحدہ کی تصدیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کا شام پر ممکنہ کیمییائی حملے کے بہانے میزائل حملہ, ایک نمائش اور پہلے سے تیار کیا گیا منصوبہ تھا.

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری