ایران اور داعش ایک ہی ہیں، شاہ اردن کا امریکہ کی گود میں بیٹھ کر بیان


ایران اور داعش ایک ہی ہیں، شاہ اردن کا امریکہ کی گود میں بیٹھ کر بیان

امریکی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں اردن کے امریکہ نواز شاہ عبداللہ نے ایران پردہشتگردی کی حمایت کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور داعش کے سربراه ابوبکر بغدادی ایک جیسے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے امریکہ کے معروف اخبار واشنگٹن پوسٹ کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اردن میں زیاده تردہشتگردوں کا تعلق فلسطین سے ہے۔

شاہ عبداللہ نے کہا کہ ایران دہشتگردی کی حمایت کرتا ہے، ایران اور داعش کے سربراه ابوبکر بغدادی ایک جیسے ہیں۔

انہوں نے دعوی کیا کہ ہمارے علاقے میں کچھ اسٹریٹجک مسائل ایسے ہیں جو ایران سے منسلک ہیں۔

انہوں نے ایران کو اسرائیل کے علاقائی استحکام اور سلامتی کے لئے ایک خطرہ قرار دیتے ہوئے اسرائیل کے تحفظ کے عزم کا اظہار بھی کر ڈالا۔

شاہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ فلسطین کا مسئلہ حل  کرنے سے  ہمارے خطے میں امن و استحکام کا ایک نیا دور شروع ہوگا جس سے اسرائیل خطے میں اپنے ہمسایوں کے ساتھ امن سے رہ سکے گا.

اردن کے بادشاہ نے مزید کہا نخ جنیوا مذاکرات کے اگلے دور میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کی حوالہ سے بات ہوگی، اب ہم ایک مبصر کے طور پر مذاکرات میں شرکت کریں گے اور صرف جنگ بندی کے بارے میں ہی مذاکرات کریں گے.

یہ تو نہیں معلوم کہ شاہ اردن نے اپنے ان عظیم خیالات کا اظہار ایران کی دشمنی میں کیا ہے کہ اسرائیل کی محبت میں، البتہ اتنا ضرور ہے کہ جب امریکہ کی جانب سے 7 مسلمان ممالک پر سفری پابندی کا پہلا حکمنامہ جاری ہوا تھا تب بھی اردن کے شاہ وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ بیٹھے ناشتہ کر رہے تھے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری