پرویزمشرف کا آئندہ عام انتخابات کے لیے 23 سیاسی جماعتوں کا اتحاد بنانے کا اعلان


پرویزمشرف کا آئندہ عام انتخابات کے لیے 23 سیاسی جماعتوں کا اتحاد بنانے کا اعلان

آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویزمشرف نے آئندہ عام انتخابات کے لیے 23 سیاسی جماعتوں کا اتحاد بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد وطن واپس آئیں گے۔

پشاورمیں آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے ورکرکنونشن سے ویڈیو لنک کےذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی انتظام نااہلوں کے ہاتھ میں ہیں۔

سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کے11ترقیاتی ملکوں میں سےایک تھا تاہم اب سب کچھ خراب ہو رہا ہے۔

جنرل (ر) پرویزمشرف نےکہا کہ اندرونی حالت خراب ہے،حکومتی نظام رکا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کے علاوہ پاکستان میں اور کچھ نہیں ہورہا ہے۔

سپریم کورٹ جلد پانامہ لیکس کا فیصلہ دیں تاکہ ملک کا نظام چلے۔

پرویزمشرف نے امکان ظاہرکیا کہ امید ہے کہ پانامہ لیکس کا تاریخی فیصلہ جلد آئے گا۔

پرویزمشرف نے عمران خان کی جماعت پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں زمین پر کچھ نظر نہیں آرہا ہےصرف دعوی کئے جارہے ہیں۔

پرویز مشرف نے دعوی کیا کہ انھوں نے اپنے دور حکومت میں عوام کی خوشخالی کے لیے بہت کچھ کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں آل پاکستان مسلم لیگ کے ورکرز کنونشن میں ویڈیولنک سے خطاب میں کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری