جشن یوم ظہور پرنور شیر خدا مولا علی علیہ السلام کی تیاریاں عروج پر / گھر گھر محافل میلاد سج گئیں


جشن یوم ظہور پرنور شیر خدا مولا علی علیہ السلام کی تیاریاں عروج پر / گھر گھر محافل میلاد سج گئیں

دنیا بھر کے مؤمنین و مؤمنات نے اسلام کے مضبوط ترین قلعے مولا علی علیہ السلام کے روز ظہور پرنور منانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

تسنیم نیوز ایجنسی: کل 13 رجب المرجب کے مبارک روز میلاد فاتح خیبر مولا علی علیہ السلام منانے کی تمام تیاریاں پوری ہو چکی ہیں۔

متعدد گھروں اور امام بارگاہوں میں محافل میلاد کے انتظامات مکمل ہو گئے ہیں۔

جبکہ علما دین مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے اخی رسول اللہ علیہ السلام کی حیات طاہرہ سے اہم اسباق پیش کریں گے۔

آپ کے والد گرامی پاسبان رسول اللہ صلی الله علیہ وآلہ وسلم محسن اسلام حضرت ابوطالب علیہ السلام اور والدہ ماجدہ پیکر عصمت و طہارت حضرت فاطمہ بنت اسد تھیں۔

آپ خاتم المرسلین حضرت محمد مصطفےٰ صلی الله علیہ وآلہ وسلم کے چچازاد بھائی اور داماد ہیں۔

آپ کی مشہور کنیت ابوالحسن اور ابو تراب ہیں جبکہ بےشمار القابات میں امیر المومنین، امام المتقین، شیرخدا، مشکل کشا، مولائے کائینات اور فاتح خیبر ہیں۔

حضرت علی علیہ السلام کی خصوصیات میں سے ایک منفرد خصوصیت آپ کی خانہ کعبہ کے اندر ولادت ہے۔

یہ حضرت علی علیہ السلام کی مخصوص خصوصیت ہے نہ اس سے پہلے کسی کو یہ شرف نصیب ہوا ہے اور نہ اس کے بعد ہوگا۔

یہ کرامت اور معجزہ الہی ہے جو ذات احدیت نے دنیا کو دکھایا وہ بھی دروازے سے نہیں بلکہ خانہ کعبہ کی دیوارکو شق کرکے آپ کی والدہ کو اندر بلایا اور عمل ولادت، خانہ الہی کے اندر انجام پایا۔

یہ اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ آپ پر خدا کی خاص عنایات تھیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری