مغربی کنارے میں فلسطینی نوجوان شہید


مغربی کنارے میں فلسطینی نوجوان شہید

چند روز قبل صہیونی فوج کی فائرنگ میں ایک فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہوگئے تھے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کے درجے پر فائز ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ چند روز قبل صہیونی فوج کے ہاتھوں زخمی ہونے والے نوجوان زخموں کی تاپ نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ چند روز قبل اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں زخمی ہونے والے 17 سالہ نوجوان شہید ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اسرائیلی غاصب فوج نے ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے ایک فلسطینی شہید اور17 سالہ جوان جاسم نخلہ سمیت تین افراد کو شدید زخمی کردیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری