امیدواروں کی رجسٹریشن کا آغاز، میر سلیم سمیت 100 سے زائد امیدوار میدان میں آگئے


امیدواروں کی رجسٹریشن کا آغاز، میر سلیم سمیت 100 سے زائد امیدوار میدان میں آگئے

اسلامی جمہوریہ ایران میں صدارتی امیدواروں کے اندراج کا آغاز ہوچکا ہے جو آج سے پانچ دن تک جاری رہے گا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں صدارتی امیدواروں کے اندراج کا آغاز ہوچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رجسٹریشن کے پہلے ہی روز سابق وزیر ثقافت میر سلیم سمیت 100 سے زائد صدارتی امیدواروں نے الیکشن کمیشن میں اپنے ناموں کا اندراج کروایا دیا ہے۔

تہران میں امیداروں کی رجسٹریشن کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ایرانی وزیر داخلہ 'عبدالرضا رحمانی فضلی' شریک تھے.

رضاکار امیدواروں کے نام کا اندراج کا باقاعدہ طور پر آغاز ہوچکا ہے جو پانچ دن (15 اپریل) تک جاری رہے گا جس کے بعد گارڈین کونسل کا کام شروع ہوجائیگا اور یہ کونسل 16 سے 20 اپریل تک صدارتی امیدواروں کی اہلیت کی جانچ پڑتال کریگا جس کی مدت کو قانونی طور پر مزید پانچ روز تک توسیع دی جاسکتی ہے۔

تاہم وزارت داخلہ 26 سے 27 اپریل تک اہل صدارتی امیدواروں کے اعلان کی پابند ہوگی۔

لہٰذا صدارتی امیدوار 28 اپریل سے 17 مئی تک انتخاباتی مہم جاری رکھ سکتے ہیں جبکہ یہ مہم  18 اپریل کو اختتام پذیر ہوگی۔

واضح رہے کہ 19 مئی کو ملک بھر میں بارہویں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ کی جائے گی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری