آسٹریلیا بھارت کو یورنیم دینے پر راضی


آسٹریلیا بھارت کو یورنیم دینے پر راضی

آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بل نے کہا ہے کہ ہم بھارت کو یورنیم برآمد کرنے کے لئے تیار ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی وزیر اعظم میلکم ٹرن بل نے گزشتہ روز نئی دہلی میں اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کیساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ انکی حکومت بھارت کو یورنیم کی پہلی کھیپ جلد از جلد ارسال کرنے کا موقع تلاش کر رہی ہے۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے کہا کہ آسٹریلیا اور بھارت کے مابین توانائی کے شعبے میں تعاون میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ٹرن بل نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی حکومت بھارت کے ساتھ مل کرکام کر رہی ہے تاکہ نئی دہلی کو اس کے سول جوہری پروگرام کی خاطر یورنیم فراہم کیا جائے۔

علاوہ ازیں بھارت اور آسٹریلیا نے انسداد دہشت گردی میں تعاون سمیت 6 معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا نے 3 برس قبل پرامن مقاصد کی خاطر بھارت کو یورنیم کی فراہمی پر رضا مندی ظاہر کی تھی اور اس حوالے سے ایک باقاعدہ ڈیل پر دستخط بھی کیے گئے تھے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا کا شمار یورنیم برآمد کرنے والے بڑے ممالک میں ہوتا ہے۔

دھیان رہے کہ بھارت میں مجموعی طور پر20 سے زائد جوہری ری ایکٹر فعال ہیں جو ملک میں بجلی کی کافی پیداوار کو یقینی بنانے کی کوشش میں ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری