ترکی میں دہشتگردی کے خلاف کریک ڈاون میں 43 دہشتگرد ہلاک، سینکڑوں گرفتار

ترکی بھر میں 3 سے 10 اپریل کے درمیان دہشت گردی کے خلاف کئے گئے آپریشنوں میں دہشت گرد تنظیم پی کے کے سےتعلق رکھنے والے 43 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

ترکی میں دہشتگردی کے خلاف کریک ڈاون میں 43 دہشتگرد ہلاک، سینکڑوں گرفتار

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کریک ڈاون میں دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی پُشت پناہی کرنے کے دعووں کے ساتھ 570افراد، دہشت گرد تنظیم داعش کے ساتھ رابطے کے دعوے کے ساتھ 77 افراد، فیتو دہشت گرد تنظیم کے خلاف جدوجہد کے دوران963 اور بائیں بازو کی حامی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں 76 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

باتمان، بتلیس، ارض روم، تُنجےلی، دیار بکر ، ماردین، شرناک، حقاری، وان، ایدر اور بِن گیول کے اضلاع میں دہشت گردوں کے زیر استعمال 61 مورچوں، پناہ گاہوں اور غاروں کو اور 52 دیسی ساختہ دستی بموں اور بارودی سرنگوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

کریک ڈاون میں کئی ٹن منشیات، سینکڑوں پیکٹ اسمگل شدہ سگریٹ ، کئی ٹن لیٹر پیٹرول کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری