پاکستان نے سستی برقی گاڑیاں تیار کرلیں

خبر کا کوڈ: 1376430 خدمت: پاکستان
برقی گاڑی

پاکستان نے الیکٹرک یا برقی موٹرسائیکلیں متعارف کرانے کے بعد  اب الیکٹرک گاڑیوں کو پیش کرنے پر توجہ مرکوز کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان نے برقی موٹرسائیکلیں متعارف کرانے کے بعد  اب الیکٹرک گاڑیوں کو پیش کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے۔

  معروف پاکستانی موٹرسائیکل کمپنی سپر پاور نے اپنی دو الیکٹرک گاڑیاں گزشتہ دنوں کراچی ایکسپو سینٹر میں ایک نمائش کے دوران پیش کیں ہیں۔

این جے آٹو انڈسٹریز کے مارکیٹنگ ایگزیکٹو نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کو توقع ہے کہ آئندہ تین ماہ کے دوران ان الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت شروع ہوجائے گی۔

انہوں نے برقی گاڑیوں کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا: گاڑیوں کے دو ورژن متعارف کرائے گئے ہیں، ایک دو دروازوں جبکہ دوسرا چار دروازوں والا ہے اور ہر عمر کے افراد اس گاڑی کو چلا سکیں گے۔

انہوں  کہا: ایک گاڑی کی  قیمت چھ لاکھ اور جبکہ دوسری کی  ساڑھے چھ لاکھ روپے ہیں۔

یہ گاڑیاں زیادہ سے زیادہ 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکیں گی جبکہ 7 گھنٹے چارج کرنے پر یہ 120 کلو میٹر تک کا فاصلہ طے کرسکتی ہیں۔

ان گاڑیوں میں بارہ وولٹ کی ایک بیٹری ہے جسے کسی یو پی ایس کی طرح گھروں میں چارج کیا جاسکتا ہے۔

 

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری