شمالی یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے وحشیانہ حملے


شمالی یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے وحشیانہ حملے

شمالی یمن پر سعودی اتحادی افواج کے جنگی طیاروں نے 20 بار خونی حملے کئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحادی فوج کے جنگی طیاروں نے شمالی یمن کے علاقے باقم پر 20 مرتبہ حملے کئے ہیں۔

دوسری طرف یمنی سرکاری فوج کی کارروائی میں مفرور صدر عبد ربہ منصور ہادی سے وابستہ کئی مسلح افراد ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی فوج کے حملوں میں منصور ہادی اور سعودی عرب کے 8 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ مارب میں متعدد فضائی حملے کئے ہیں جس کا جواب دیتے ہوئے یمنی فوج نے منصور ہادی اور سعودی اہلکاروں کے بیرکوں پر میزائل اور توپوں سے حملہ کردیا ہے۔

آل سعود کے حملوں سے ابھی تک ہزاروں یمنی مسلمان شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جبکہ اس اتحاد کو اسلامی اتحاد کا نام دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی اتحادی افواج نے متعدد بار ریسکیو اہلکاروں کو بھی  نشانہ بنا کر شہید یا زخمی کردیا ہے۔

یمن پر سعودی حملوں میں 7400 افراد شہید اور 40 ہزار سے زائد عام شہری شدید زخمی ہوچکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری