ایران: تلاوت قرآن کے بین الاقوامی مقابلے میں 2 پاکستانی جج شامل


ایران: تلاوت قرآن کے بین الاقوامی مقابلے میں 2 پاکستانی جج شامل

تہران میں ہونے والے 34ویں بین الاقومی قرآن مقابلوں کیلئے ججز کے ناموں میں 2 پاکستانی جج بھی شامل ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق 34ویں بین الاقومی تلاوت قرآن کریم مقابلے تہران کی امام خمینی عیدگاہ میں آئندہ ہفتے کو منعقد کئے جائیں گے.

 ان مقابلوں میں مختلف اسلامی ممالک سے قاری شرکت کریں گے.

ان مقابلوں کیلئے اسلامی ممالک سے 40 ججوں کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں 14 خواتین جبکہ 26 حضرات نے ججوں نے ذمہ داری سنبھال لی ہے.

مرد قاریوں کے سیکشن میں 11 جج بیرون ممالک جبکہ 16 جج ایران سے تعلق رکھتے ہیں اور اسی طرح خواتین سیکشن میں 5 غیر ملکی اور 9 ایرانی جج فرائض سر انجام دینگے.

واضح رہے کہ ان ججوں میں 2 حضرات کا تعلق پاکستان سے بھی ہے۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے ججوں کے نام صداقت علی اور میاں احمد تھانوی ہیں۔

دئے گئے فہرست میں ججوں کے نام ملاحظہ فرمائیں۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری