امریکی سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات / کیا امریکہ خطے میں اپنے حامی چھانٹ رہا ہے؟


امریکی سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات / کیا امریکہ خطے میں اپنے حامی چھانٹ رہا ہے؟

امریکی سفیرڈیوڈ ہیل نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ایسے وقت میں ملاقات کی ہے جب شام کے معاملے میں امریکہ نے روس سے کھل کر کسی ایک کا ساتھ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی سفیرڈیوڈ ہیل اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے مابین ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے میں سیکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب شام کے معاملے میں امریکہ نے روس سے کھل کر کسی ایک کا ساتھ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام کے معاملے پر روس امریکہ اور ہم خیال ممالک کے ساتھ کھڑا ہو یا پھر ایران، حزب اللہ اور بشار الاسد کا ساتھ دے۔

فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے کے مطابق امریکی سفیرکی دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے آپریشن رد الفساد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے۔

دوسری جانب دنیا میں پل پل رنگ بدلتی بین الاقوامی سیاست پر کڑی نگاہ رکھنے والے مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکہ اس وقت خطے میں اپنے حامی چھانٹ رہا ہے کہ شام کے معاملے میں کون اس کا مضبوط سہارا ہے اور کون بشارالاسد کا حامی۔

اگر اس تناظر میں دیکھا جائے تو یقینا امریکی سفیر کی آرمی چیف سے یہ ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری