ایرانی بحریہ کے جنگی بیڑے قزاقستان کے سواحل پر لنگرانداز + تصویر

ایرانی بحریہ کے جنگی بیڑوں کا ایک گروہ قزاقستان کے سواحل پر لنگرانداز ہوا ہے۔

ایرانی بحریہ کے جنگی بیڑے قزاقستان کے سواحل پر لنگرانداز + تصویر

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی بحریہ کے جنگی بیڑوں کا ایک گروہ قزاقستان کے اکتاؤ ساحل پر لنگر انداز ہوا ہے۔

ایرانی بحریہ کے جنگی بیڑوں کا یہ گروہ دماوند اور پیکان نامی بحری بیڑوں پر مشتمل امن و دوستی کے پیغام کے ہمراہ پہلی مرتبہ قزاقستان کے سواحل پر لنگرانداز ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی بحریہ کے جنگی بیڑوں کا گروہ تاحال روس، آذربائیجان اور داغستان کے چار دورے کرچکا ہے اور قزاقستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری