فرانس؛ افغان اور کرد پناہ گزینوں کے درمیان جھڑپیں، مہاجر کیمپ جل کر راکھ + ویڈیو اور تصاویر


فرانس؛ افغان اور کرد پناہ گزینوں کے درمیان جھڑپیں، مہاجر کیمپ جل کر راکھ + ویڈیو اور تصاویر

فرانس کے مہاجر کیمپ میں افغان اور عراقی کرد تارکین وطن کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں اور مہاجر کیمپ جل کر راکھ ہوگیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  شمالی فرانس کے گرینڈ سنٹ نامی کیمپ میں افغان اور عراقی کرد تارکین وطن کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں اور مھاجر کیمپ جل کر راکھ ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس کیمپ میں افغان اور عراقی کرد تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد قیام پذیر تھی۔

کہا جاتا ہے کہ مہاجر کیمپ میں 1700 تارکین وطن موجود تھے۔

عراقی کرد اور افغان مہاجرین کے درمیان جھڑپوں میں 5 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

گرینڈ سنٹ نامی کیمپ میں موجود افغان اور دیگر ملکوں کے مہاجرین برطانیہ جانے کی کوششوں میں ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری