مشرقی اور مغربی ممالک میں پہنے جانے والے روایتی عروسی ملبوسات


مشرقی اور مغربی ممالک میں پہنے جانے والے روایتی عروسی ملبوسات

شادی کا دن زندگی کا اہم ترین ہوتا ہے اور اس دن کی مناسبت سے ہر جوڑا ہی سجتا سنورتا ہے لیکن مشرقی اور مغربی ممالک کی دلہنیں اپنے ملک کی ثقافتی اور روایتی عروسی لباس زیب تن کر سجتی سنورتی ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ہر ممالک میں دلہن کا لباس وہاں کی ثقافت کا اظہار ہوتا ہے اور اس کا رنگ اور دیگر تفصیلات اُس جگہ کے مذہب وغیرہ کی روایات کی عکاسی کرتے ہیں۔

جیسے پاکستان میں دلہن "شرارا اور لمبی قمیض" پہنتی ہیں اور لمبا دوپٹہ اوڑھتی ہیں جو بھاری کام سے تیار کیا گیا ہوتا ہے، اسی طرح ترکی میں دلہن ایک سرخ 'دوشیزگی' کی بیلٹ خوش قسمتی کی علامت کے طور پر پہنتی ہے، اریٹیریا میں دلہن گہرے رنگ کے ریشمی تاج اور جامنی و گولڈ عبادہ زیب تن کرتی ہے۔

دنیا بھر میں جوڑے کس طرح کے عروسی ملبوسات پہنتے ہیں، آپ بھی جان کر یقینا لطف اندوز ہوں گے۔

پاکستان

پاکستان کے بارے میں کچھ کہنے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہمیں اپنے ملک کی روایات کے بارے میں کافی کچھ علم ہے۔

بھارت

سرخ یا گلابی عروسی ملبوسات بھارتی ثقافت میں دلہن کا روایتی انتخاب ہوتا ہے۔

چین

چین کا روایتی عروسی لباس سرخ ہے، چین میں ویسے سفید رنگ کو ماتم کا رنگ مانا جاتا ہے، شادی کے بعد دلہا دلہن کے سر سے سرخ دوپٹے کو ہٹاتا ہے۔

جاپان

جاپانی شادیوں میں دلہن اکثر دو یا اس سے زائد ملبوسات پوری تقریب میں استعمال کرتی ہے جو کہ سفید اور سرخ رنگ کے ہوتے ہیں۔

انڈونیشیا

انڈونیشیا میں ایک سے دوسرے جزیرے میں شادی کی روایات مختلف ہوتی ہیں، ویسے بھی تین سو نسلی گروپس اور چھ بڑے مذاہب کو ماننے والے افراد پر مشتمل اس ملک کی ثقافت متعدد رنگوں کی حامل ہے۔

قفقاز

یورپ اور ایشیا کی سرحد پر موجود اس خطے میں روایتی شادی کے موقع پر دلہا وہاں کا روایتی کوٹ پہنتا ہے جبکہ بیلٹ سے تلوار بندھی ہوتی ہے، دلہن اکثر سفید عروسی لباس میں ہوتی ہے جس پر خوبصورت سیاہ پٹیاں لگی ہوتی ہیں۔

ملائیشیا

ملائیشیا میں اکثر دلہن جامنی یا کریم رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کرتی ہے۔

جنوبی کوریا

جنوبی کوریا میں روایتی انداز سے شادی کرنے کا رواج حالیہ عرصے میں زور پکڑتا جا رہا ہے ہے، یہاں کی تاریخی روایات کے مطابق دلہا اپنی بیوی کو کمر پر اٹھا کر میز کے گرد گھومتا ہے، جو اس بات کی علامت ہوتا ہے کہ دلہن اپنے شوہر پر انحصار کرسکتی ہے۔

نائیجریا

نائیجریا میں دلہنیں روایتی عروسی ملبوسات کا انتخاب کرتی ہیں، جبکہ سر پر ایک مخصوص پگڑی ٹائپ کپڑا بندھا ہوتا ہے۔

سری لنکا

اگر آپ کو کسی سری لنکن روایتی شادی میں شرکت کا موقع ملے تو آپ کی نگاہیں دلہا سے نہیں ہٹ سکیں گی۔

رومانیہ

آج کل اس ملک میں اکثر نوجوان شادی کے موقع پر جدت کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم روایتی تقریبات اب بھی اس کے دیہی علاقوں میں ہوتی ہیں، اگرچہ یہ ملک زیادہ بڑا نہیں مگر اس کے ہر خطے کی شادی کے حوالے سے اپنی روایات ہیں۔

اسکاٹ لینڈ

اسکاٹ لینڈ میں دلہا عام طور پر اسکرٹ پہنتا ہے، جبکہ شادی کی تقریب کے بعد دلہا ایک شال دلہن کے کندھے پر ڈالتا ہے جو اس کے خاندان کے رنگوں پر مشتمل ہوتی ہے اور اس طرح یہ دلہن کی نئے خاندان میں رکنیت کی علامت بن جاتا ہے۔

ناروے

ناروے میں دلہن ایک روایتی نارویجن لباس پہنتی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری