ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا دورہ روس


ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا دورہ روس

ایرانی وزیر خارجہ ماسکو میں روس اور شامی وزرائے خارجہ سے ملاقات اور سہ فریقی اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے کل ماسکو روانہ ہوں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شام میں ہونے والے کیمیکل حملے کے بعد امریکی میزائل حملوں اور شام کی سنگین صورتحال کے بعد جواد ظریف کا یہ دورہ، شام میں جنگ کے ممکنہ خدشات میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کے مطابق جواد ظریف جمعہ کو روس جائیں گے جہاں وہ سہ فریقی اجلاس میں شرکت اور اپنے روسی اور شامی ہم منصبوں سے تبادلہ خیال کریں گے۔

جواد ظریف، شامی وزیر خارجہ ولید المعلم اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف میں ہفتہ اور اتوار کو تبادلہ خیال ہوگا۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن بھی گذشتہ روز ماسکو پہنچے ہیں۔

ریکس ٹیلرسن کا بطور وزیر خارجہ روس کا یہ پہلا دورہ ہے۔

روس پہنچنے سے قبل امریکی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ شام کے معاملے پر روس، امریکہ اور ہم خیال ممالک کے ساتھ کھڑا ہو یا پھر ایران، حزب اللہ اور بشار الاسد کا ساتھ دے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری