مقبوضہ کشمیر: بھارتی ڈرون کی نیچی پروازیں؛ شہریوں میں خوف و ہراس


مقبوضہ کشمیر: بھارتی ڈرون کی نیچی پروازیں؛ شہریوں میں خوف و ہراس

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے قصبے پامپور کی فضاﺅں میں بھارتی ڈرونز کی نیچی پروازوں سے لوگ خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کشیدہ صورت حال کے باعث بھارتی الیکشن کمیشن نے اننت ناگ میں 12 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب کو ملتوی کردیا تھا۔

اس کے بعد بھارتی فورسز نے کشمیریوں پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پامپور کی فضائی میں بھارت کے جاسوس ڈرونز نے انتہائی کم بلندی پر پرواز کی، جس کے سبب بچے اور بڑے خوفزدہ ہوگئے۔

یاد رہے کہ پلوامہ قصبے میں گزشتہ چند مہینوں کے دوران بھارتی فورسز اور مجاہدین کے درمیان جھڑپوں کے سب سے زیادہ واقعات رونما ہوئے ہیں۔

اننت ناگ میں 12 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ہونے والی پرتشدد کاروائیوں میں 2 دن میں بھارتی فورسز نے 12 کشمیری شہید جبکہ متعدد کو زخمی اور گرفتار کر لیا تھا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری