فوربس کی جانب سے نوجوان پاکستانی فلم ساز کی صلاحیتوں کا اعتراف

پاکستانی نوجوان فلم ساز شاہنواز زالی کا نام فوربس کی 30 سال سے کم عمرکے نوجوانوں کی کھیل اور انٹرٹینمنٹ کی فہرست میں شمار کیا گیا۔

فوربس کی جانب سے نوجوان پاکستانی فلم ساز کی صلاحیتوں کا اعتراف

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ پاکستانیوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا کئی بار منوایا ہے۔

تازہ واقعہ میں پاکستانی نوجوان فلم ساز شاہنواز زالی کا نام فوربس کی 30 سال سے کم عمرکے نوجوانوں کی کھیل اور انٹرٹینمنٹ کی فہرست میں شمار کیا گیا ہے۔

ہدایت کار شاہنواز زالی کی ڈاکومنٹری سو قدم کو متعدد بین الاقوامی ایوارڈز سے نوازا گیا جن میں میامی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول اور گلوبل فلم فیسٹیول شامل ہیں۔

ان کی فلم 'سو قدم' میں ایک نوجوان لڑکے کی زندگی کو پیش کیا گیا، اس فلم میں دکھایا گیا کہ کیسے ایک بچے کو خودکش بمبار بنادیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ شاہنواز زالی کا نام 2016 میں سٹوڈنٹ آسکر ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری