سابق افغان صدر کا سوال؛

افغانستان میں امریکہ کی موجودگی کے باوجود داعش کیونکر پھیل رہی ہے؟

خبر کا کوڈ: 1378185 خدمت: دنیا
حامد کرزی

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ صورتحال یہ ہے کہ امریکہ کی موجودگی کے باوجود داعش پھیلتی ہی جا رہی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے امریکہ کی طرف سے افغانستان میں اپنی فوج میں اضافے کے اعلان کی شدید مخالفت کی اور کہا کہ افغانستان میں فوج کے بڑھانے سے جنگ اور ویرانی میں اضافہ ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات سوچنے والی ہے کہ کس طرح امریکہ کے افغانستان میں ہونے کے باوجود داعش اپنے قدم جمانے میں کامیاب ہوئی؟

حامد کرزئی نے ایک بار پھر پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد دہشت گردی کو اپنی خارجہ پالیسی کے طور پر استعمال کرتا ہے۔

جبکہ اسلام آباد کی یہ پالیسی خود پاکستان اور خطے کے ممالک کے لیے مشکلات کا باعث بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیکیورٹی اداروں کی جانب سے دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے بعد کیفردار تک پہنچانے سے ہی دہشت گردی کا خاتمے ممکن ہے لیکن اگر سابقہ پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے گرفتار دہشت گردوں کو مختلف بہانوں سے رہا کیا جائے تو دہشت گردوں کی حوصلہ شکنی کی بجائے حوصلہ افزائی ہوگی۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری