امریکہ کا افغانستان میں نان نیوکلیئر بم سے حملہ/ پینٹاگون کی تصدیق


امریکہ کا افغانستان میں نان نیوکلیئر بم سے حملہ/ پینٹاگون کی تصدیق

مریکہ نے افغانستان میں GBU-43/B نامی غیر جوہری بم سے حملہ کیا ہے جس کی امریکی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکہ  نے افغانستان میں سب سے بڑا غیر جوہری بم استعمال کیا ہے۔

امریکی فوج نے افغانستان میں داعش کے بنائے سرنگوں کے خلاف سب سے بڑا غیر جوہری بم گرایا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی فوج نے افغانستان میں داعش کے بنائے سرنگوں کے خلاف سب سے بڑا غیر جوہری بم گرایا ہے۔

امریکی فوج کی جانب سے یہ بم افغانستان کے  صوبہ ننگرہار کے علاقے ولسوالی آچین میں گرایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  اس بم کو تمام بموں کی ماں (مدر آف آل بمبز) بھی کہا جاتا ہے۔

ننگرہار صوبے میں گرائے گئے بم میں 21 ہزار 600 پاؤنڈ (قریبا 11 ٹن) دھماکہ خیز مواد تھا۔

امریکی سیکورٹی ذرائع کے مطابق اس بم کو عراق جنگ کے دوران بنایا گیا تھا۔

دوسری جانب پینٹاگون نے اس حملے کی تصدیق کی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری