اسلامی جمہوریہ ایران کا جاسوسی الزامات پر شدید رد عمل

خبر کا کوڈ: 1379052 خدمت: ایران
ایران و پاکستان

اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانہ نے پاکستان میڈیا پر نشر ہونے والے عزیر بلوچ کے حوالے سے الزامات پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانہ نے جاسوسی کے الزامات پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا ہے۔
سفارتخانہ اسلامی جمہوریہ ایران کا بیان درجہ ذیل ہے۔
باسمه تعالی
پریس ریلیز
شعبه مطبوعات سفارت خانہ اسلامی جمہوریہ ایران- اسلام آباد،

حالیه دنوں میں میڈیا میں آنےوالی بے بنیاد افواہوں جن میں کچھ شرپسند عناصر کا تعلق ایرانی اداروں سے جوڑا گیا ہے، کی پرزور تردید کرتا ہے اور  یہ سمجھتا ہے کہ اس طرح کی بے بنیاد باتوں  کی اشاعت کا مقصد رائے عامہ کی گمراہی اور اس عمل کو دونوں ملتوں کی دوستی و بھائی چارے کی روح کے منافی سمجھتا ہے۔

اس طرح کی جھوٹی باتوں کا شائع ہونا، دونوں دوست برادر ممالک ایران اور پاکستان کے درمیان جاری تعلقات میں روز افزوں اور ہمه پہلو وسعت کے سلسلے سے مطابقت نہیں رکھتا ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری