بھارتی فوج کا نیا کمال؛ بنا دیا انسان کو ڈھال


بھارتی فوج کا نیا کمال؛ بنا دیا انسان کو ڈھال

بھارتی فوج نے پتھراؤ سے بچنے کےلئے کشمیری نوجوان کو انسانی ڈھال کے طور پر جیپ کے بمپر سے باندھ کر گشت دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارتی فوج کی بزدلی اور بربریت کی ایک تازہ مثال تب سامنے آئی جب بھارتی فوج نے پتھراؤ سے بچنے کےلئے کشمیری نوجوان کو انسانی ڈھال کے طور پر جیپ کے بمپر سے باندھ کر گشت دیا۔

یہ وڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد دنیا بھر میں بھارتی فوج کے رویے پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

فوجی گاڑی سے باندھے گئے کشمیری نوجوان فارق ڈار کا کہنا ہے کہ اس نے کبھی پتھراؤ نہیں کیا۔

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بھارتی فوجی جیپ کے بمپر سے کشمیری نوجوان کو باندھ کر مارچ کرنے کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

اس واقعے کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر نشر ہونے کے بعد ہر ذی شعور اور انسانیت کی عزت کرنے والا شخص بھارتی فوج کے اس غیر انسانی رویہ کی شدید الفاظ میں مذمت کر رہا ہے۔

دیکھنا یہ ہے کہ کیا یہ ویڈیو بھی اقوام متحدہ اور او آئی سی کا سویا ہوا ضمیر جگانے میں کامیاب ہوتی ہے کہ نہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری