پاکستان آرمی چیف اور افغان سفیر کی ملاقات

خبر کا کوڈ: 1379404 خدمت: پاکستان
جنرل باجوہ افغان سفیر

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر عمر زاخیلوال سے ملاقات کی۔ 

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں افغان سفیر عمر زاخیلوال نے جمعہ کو جی ایچ کیو میں ملاقا ت کی۔ 

ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانے اور سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماوں نے پاک افغان تعلقات اور خاص طور پر سرحدی معاملات کو بہتر بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    تازہ ترین خبریں