رضا ربانی بدستور ناراض / دورہ ایران بھی ملتوی


رضا ربانی بدستور ناراض / دورہ ایران بھی ملتوی

حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے انہیں منانے کی بہت کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکے جبکہ ان کا دورہ ایران بھی ملتوی ہو گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق رضا ربانی، جنہوں نے گذشتہ روز اراکین سینٹ کی عدم حاضری پر احتجاجا بطور چئیرمین سینٹ کام کرنا چھوڑ دیا تھا، بدستور ناراض ہیں۔

واضح رہے کہ کل چیئرمین سینیٹ نے پارلیمنٹ سے روانگی کیلئے اپنی پرائیویٹ گاڑی منگوائی تھی۔

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے پروٹوکول واپس کردیا تھا اور اپنے دورہ ایران سمیت تمام سرکاری امور ملتوی کرکے سرکاری گاڑی بھی واپس کردی تھی۔

تازہ اطلاعات کے مطابق رضاربانی اپنے موقف پر ڈٹ گئے ہیں۔

کل حکومتی اراکین نے انہیں منانے کی بہت کوشش کی تھی مگر کامیاب وہ نہ ہوسکے اور رضا ربانی کی ناراضگی ختم نہ ہوسکی۔

چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کو مجھ سے مسئلہ ہے تو میں مستعفی ہونے کو تیار ہوں مگر ایوان کی تضحیک کسی صورت برادشت نہیں کرسکتا۔

اگر اس ایوان کی حفاظت اور دفاع نہیں کر سکتا تو مجھے یہاں بیٹھنے کا حق نہیں۔

دوسری جانب پوزیشن راکین نے بھی وزراء کی عدم حاضری کو ایوان کی توہین قرار دے دیا ہے۔

اسی طرح سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی رضا ربانی کی حمایت کی ہے اور یقین دلایا ہے پیپلزپارٹی اُن کے ساتھ ہے۔

ذرائع کے مطابق آُج پھر حکومتی وفد چیئرمین سینٹ کے پاس جائے گا اور انہیں منانے کی کوشش کرے گا۔

مسلم لیگ نون کے رہنما راجا ظفرالحق نے کہا رضا ربانی صاحب کو منانے کی کوشش جاری رکھیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری