شمالی کوریا کی ایٹمی جنگ کے دہانے پر شاندار پریڈ + تصاویر


شمالی کوریا کی ایٹمی جنگ کے دہانے پر شاندار پریڈ + تصاویر

شمالی کورین فوج نے اپنے بانی صدر کی 105 ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار مارچ کے دوران اپنے جدید ترین فوجی و دفاعی ساز و سامان کی نمائش کی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق آج (15اپریل کو) شمالی کوریا کے بانی صدر کی 105 ویں سالگرہ جو "دی ڈے آف دی سن" کہلایا جاتا ہے، کے موقع پر فوجی پریڈ میں اس ملک کے رہنما سمیت ہزاروں فوجیوں نے شرکت کی۔

یہ پریڈ ایسے موقع پر منعقد کی جارہی ہے کہ شمالی کوریا نے پہلی مرتبہ آبدوز سے فائر کرنے والے بیلیسٹک میزائل کی نمائش کی ہے۔  

اس تقریب میں مختلف فوجی ساز و سامان کے علاوہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے جدید ترین نمونوں کی نمائش کی گئی۔

شمالی کوریا پرعزم ہے کہ ان میزائلوں پر نیوکلیئر وار ہیڈ نصب کرکے ان کی رینج امریکہ تک بڑھا دے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری