جرمنی؛ افغان شہری سمیت تین مشتبہ دہشت گرد گرفتار

جرمن پولیس نے ایک افغان شہری سمیت تین مشتبہ دہشت گردوں کو تکفیری سلفی عناصر کے ساتھ تعاون اور جرمن پولیس پر حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

جرمنی؛ افغان شہری سمیت تین مشتبہ دہشت گرد گرفتار

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمن پولیس کے خصوصی دستوں نے سلفی تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے ساتھ روابط اور جرمن پولیس پر حملے کی منصوبہ بندی کے شبہے میں ایک افغان شہری سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیاہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے ایک افغان شہری سمیت تین مشتبہ دہشت گردوں کو حراست میں لیا ہے جن پر الزام ہے کہ ان کے بدنام زمانہ دہشت گرد ٹولہ داعش کے ساتھ روابط تھے اور پولیس پر حملے کی تیاری کررہے تھے۔

گرفتار شدہ افراد میں سے ایک کا تعلق افغانستان، ایک کا ترکی اور ایک خاتون کا تعلق خود جرمنی سے بتایا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ جرمن پولیس نے 21 فروری کو ایک تکفیری دہشت گرد کو گرفتار کیا تھا جس کی نشاندہی سے ان افراد کی گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔

یہ افراد جرمنی میں ایک بڑی تخریبی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری