اقوام متحدہ: لیبیا کی صورت حال بگڑتی جا رہی ہے


اقوام متحدہ: لیبیا کی صورت حال بگڑتی جا رہی ہے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبیا کی صورت حال روزبروز خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کی بڑھتی ہوئی نقل وحرکت کے پیش نظر لیبیا کی صورت حال روز بروز خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے۔

واضح رہے لیبیا 2011 میں ڈکٹیٹر معمر قذافی کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے تاحال اندرونی خلفشار سے دو چار ہے۔

ملک میں ایک طاقتور حکومت نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گرد عناصر بالخصوص تکفیری ٹولہ داعش نے ملک کے مختلف علاقوں پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

لیبیا کی فوج نے 2016 میں سرت نامی شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا تھا۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ لیبیا میں شدت پسند عناصر کی طاقت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جو کہ اس ملک کے لئے نہایت خطرناک ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری