جعفری اور بارزانی کی "عراق واحد" پر تاکید


جعفری اور بارزانی کی "عراق واحد" پر تاکید

عراقی وزیرخارجہ اور کرد علاقے کے سربراہ بارزانی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں تاکید کی ہے کہ عراق کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے کرد علاقے کے سربراہ بارزانی سے ملاقات کی ہے اور دونوں رہنماؤں نے عراق کے اتحاد اور باہمی مشاورتی تعاون پر تاکید کی ہے۔

عراقی وزیر خارجہ کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابراہیم جعفری اور مسعود بارزانی نے عراقی سیاسی صورت حال اور دہشت گردوں کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

طرفین نے اتفاق کیا ہے کہ وفاقی حکومت اور کرد علاقے کے درمیان تعاون جاری رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضا کارفورسز دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں مصروف ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری