ذاکر نائیک کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری


ذاکر نائیک کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

بھارتی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں ذاکر نائیک کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے خبر دی ہے کہ بھارت کی ایک خصوصی عدالت نے ذاکر نائیک کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں غیر ضمانتی وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ذاکر نائیک کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس درج کیا تھا۔

انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ ذاکر نائیک گرفتاری سے بچنے کیلئے اس وقت سعودی عرب میں مقیم ہیں۔

واضح رہے کہ پچھلے سال نومبر میں بھارتی حکومت نے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے الزام میں ذاکر نائیک کی تنظیم "اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن" پر 5 سال کے لئے پابندی عائد کر دی تھی۔

یاد رہے کہ ذاکر نائیک کی اشتعال انگیز تقاریر سے متأثر ہو کر ایک بنگلہ دیشی نوجوان لڑکے نے انتہائی حساس اور سفارتی علاقے میں واقع کیفے پر دیگر 6دہشت گردوں کے ہمراہ دہشت گردانہ حملہ کیا تھا جس میں 22 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر تعداد غیر ملکیوں کی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری