"مدر آف آل بمز" کے استعمال کا مقصد افغانستان میں سی آئی اے کے ایجاد کردہ ٹھکانوں کو نابود کرنا تھا


"مدر آف آل بمز" کے استعمال کا مقصد افغانستان میں سی آئی اے کے ایجاد کردہ ٹھکانوں کو نابود کرنا تھا

امریکہ کے جاسوسی پروگرام کا پول کھولنے والے ایڈورڈ اسنوڈن نے ایک بار پھر امریکہ کی چالبازی کا پول کھولتے ہوئے ٹوئیٹ کیا ہےکہ امریکہ نے مشرقی افغانستان میں بنائے گئے سی آئی اے کے مخفی ٹھکانوں کو مٹانے کیلئے اس بم کا استعمال کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ امریکہ کے ذریعہ استعمال کئے گئے بم کی خبروں سے بھرے پڑے ہیں جو اس ملک نے تورا بورا کی غاروں کو برباد کرنے کیلئے استعمال کیا ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ 11 ستمبر کے حملوں کے بعد بن لادن نے یہاں پناہ لی تھی۔

امریکہ کا دعویٰ ہے کہ داعش کے دہشت گرد اس جگہ کو پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرتے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ امریکی حمایت یافتہ دہشت گرد اتنی حیرت انگیز اور مخفی پناہ گاہیں کس طرح دریافت کر کے حاصل لیتے ہیں؟

ذرائع کے مطابق کیا امریکہ کا یہ حملہ - داعش کے خفیہ ٹھکانوں - جنہیں امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے اسامہ بن لادن کی مدد سے بنایا تھا - اپنے ثبوت مٹانے کیلئے تھا کہ جس پر 16 ملین ڈالر کی خطیر رقم خرچ کردی گئی؟ 

اسنوڈن کے بقول، "افغانستان میں جن پناہ گاہوں پر بمباری کی جا رہی ہے ان کو بنانے کے اخراجات بھی ہم نے ہی چکائے تھے۔ سول انجینئرنگ پڑھ چکے اسامہ بن لادن نے اپنی جوانی کی ابتدا میں پہلی بار تورا بورا کی غاروں میں قدم رکھا تھا جب بیس سال پہلے واشنگٹن افغانستان میں روس کے خلاف جہادیوں کی مدد کر رہا تھا۔

جنوب مغربی جلال آباد میں 57 کیلومیٹر کی دووری پر واقع تورا بورا چار ہزار مٹر بلندی پر واقع برف سے پوشیدہ، پر پیچ غاروں سے مملوء علاقہ ہے۔ ضخیم- ضخیم پتھروں کی اوٹ میں کئی کیلومیٹر میں پھیلی تورا بورا کی غاریں، سی آئی اے کے اہم ٹھکانوں میں شامل رہی ہیں ۔ ان غاروں کو مجھز کرنے کیلئے بن لادن نے اپنے والد کی کنسٹرکشن کمپنی کی خدمات حاصل کیں تھِیں۔ 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری