متعلقہ افسران اور عہدیداران متاثرہ عوام کی فوری مدد کریں، امام خامنہ ای


متعلقہ افسران اور عہدیداران متاثرہ عوام کی فوری مدد کریں، امام خامنہ ای

ایران کے مشرقی اور مغربی آذربائجان صوبوں میں آنے والے سیلاب کے سلسلہ میں امام خامنہ ای نے متعلقہ افسران کو پیغام جاری کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ متاثرہ افراد کے رنج و غم کا مداوا کرتے ہوئے انکی فوری مدد مسئولین کا فریضہ ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امام خامنہ ای کے متعلقہ افسران کے نام پیغام کا متن درج ذیل ہے۔

"مشرقی اور مغربی آذربائجان نیز کردستان و اردبیل میں آنے والا سیلاب کہ جسکے سبب ہمارے ہم وطن بھائیوں کے جان و مال کو شدید نقصان پہنچا ہے، ایک شدید اور دردناک حادثہ ہے۔ میں نہایت رنج و غم کے ساتھ اس حادثہ سے متاثرہ افراد کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں اور خداوند متعال سے ان کے لئے صبر و استقامت جبکہ مرحومین کیلئے مغفرت و رحمت کا طلبگار ہوں۔

متعلقہ افسران کا فریضہ ہے کہ وہ اس سانحہ کے متاثرہ افراد کے رنج و غم دور کرنے کیلئے فوری اقدام کریں اور اس فریضے کی انجام دہی میں کوئی کوتاہی اور سستی نہ ہو۔ امید ہے کہ خداوند متعال کا فضل و کرم اور اسکی مدد اس سیلاب سے متاثرہ افراد کے شامل حال ہوگی۔"

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری