سعودی عرب؛ قصیدہ پڑھنے پر دو ماہ قید کی سزا


سعودی عرب؛ قصیدہ پڑھنے پر دو ماہ قید کی سزا

ایک سعودی شہری کو قصیدہ پڑھنےکی جرم میں دو ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی نام نہاد عدالت نے ایک شخص کو قصیدہ پڑھنے کی جرم میں دو ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

سعودی عدالت کا کہنا ہے کہ شاعر نے اعلیٰ حکام کی توہین کی ہے۔

عدالت کے مطابق شاعر نے ملک کے اعلیٰ حکام کے خلاف زبان درازی کرکے قانون شکنی کی ہے۔

واضح رہے کہ ایک سعودی شہری نے قصیدے کو سماجی ویب سائٹوں پر بھی شیئر کیا تھا جس کی وجہ سے سعودی حکومت نے اس کے ذاتی پیج کو بھی بلاک کرنے کا حکم دیا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل سعودی عرب میں ایک بلاگر کو کوڑوں کی سزا سنائی گئی تھی۔

سعودی عرب کے شہر جدہ کی ایک مسجد کے باہر سینکڑوں افراد کے سامنے  رائف بداوی کو کوڑے مارے گئے، رائف ایک سعودی بلاگر تھا جس نے اپنی ویب سائٹ پر حکومت کی بعض پالیسیوں اور کچھ سرکاری مفتیوں پر تنقید کی تھی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری