ایران میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری / ہلاکتوں کی تعداد 40 تک جا پہنچی؛ فوج طلب/ ویڈیو + تصاویر


ایران میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری / ہلاکتوں کی تعداد 40 تک جا پہنچی؛ فوج طلب/ ویڈیو + تصاویر

ایران کے شمال مغربی صوبوں میں سیلاب کے نتیجے میں تاحال 40 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے ہیں، جبکہ انتہائی خراب صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوج کو طلب کر لیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کے شمال مغربی صوبوں میں جمعہ سے ہونے والے موسلادھار بارش کے سلسلے نے سیلابی صورت اختیار کرلی۔

اس سیلاب میں متعدد مکانات منہدم اور سڑکیں سیلابی پانی میں بہہ گئیں جبکہ اب تک سیلاب کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 40 تک جا پہنچی ہے۔

صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوج، پولیس اور ائر ایمبولینس کو طلب کر لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق سب سے زیادہ عجب شیر اور آزر شہر کے صوبے متاثر ہوئے جہاں مزید ہلاکتوں کا امکان ہے تاہم اب تک سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کا تخمینہ نہیں لگایا جاسکا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ متاثرہ صوبوں میں آئندہ چند روز کے دوران مزید موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سیلاب سے دو اضلاع عجب شیر اور آذر شہر سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ایران کے صدر حسن روحانی نے سیلاب متاثرین کو فوری طور پر امداد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں اور اسی زمرے میں صدر کی جانب سے ایک خصوصی وفد سیلابی علاقوں کے دورے پر روانہ ہوگیا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری