ترکی 49 داعشی دہشت گرد گرفتار

ترک سرکاری خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دہشت گردانہ حملوں اور داعش کے ساتھ تعاون کے شبہے میں کم سے کم 49 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترکی 49 داعشی دہشت گرد گرفتار

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ترک سیکورٹی اہلکاروں نے ملک میں ہونے والے ریفرنڈم کے موقع پر سرچ آپریشن کرکے 49 داعشی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترک پولیس نے استنبول کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کرمتعدد افراد کو حراست میں لیا ہے۔

حراست میں لئے گئے افراد میں سے 41 کا تعلق غیر ملکیوں سے بتایا جارہا ہے۔

ترک سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ گرفتار شدہ افراد میں استنبول نائٹ کلب پر حملہ کرنے والے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ داعش نے مختلف پرچیوں کے ذریعے ترکی میں ہونے والے ریفرنڈم پر حملے کرنے کی دھمکی ہے۔

ترک صدر کے اختیارات میں اضافے کےلئے ملک بھر میں ریفرنڈم کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری