سری لنکا: کوڑے کا پہاڑ آبادی پر آ گرا، 19 ہلاک متعدد زخمی


سری لنکا: کوڑے کا پہاڑ آبادی پر آ گرا، 19 ہلاک متعدد زخمی

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں تیز بارش کے باعث کچرے کا ایک بڑا ٹیلہ بستی پر گر گیا جس کے نتیجے میں 4بچوں سمیت 19افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بستی پر کچرے کا ٹیلہ گرنے سے 140کچے گھر مسمار ہو گئے۔

افسوسناک واقعے میں 4 بچوں سمیت 19 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

امدادی ٹیموں کی جانب سے تاحال کچرے کے ٹیلے تلے دبے افراد کوباہر نکالا جا رہا ہے جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر طبعی امداد دینے کے لئے قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ کچرے کے ٹیلے کی اونچائی 300 فٹ تھی، بھاری  مشینری کے زریعے کچرے کے ڈھیر کو اٹھایا جا رہا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ کچرے کا ٹیلہ گرتے ہی زور دار گرجتی ہوئی آواز آئی جس کے ساتھ ہی کئی گھروں کی چھتیں گرگئیں اور ہر طرف کالا پانی اور کچرا پھیل گیا۔

اس ناگہاں آفت کے بعد بستی میں پولیس اور امدادی ٹیموں کے ساتھ ساتھ، آس پاس کے رہائشی بھی اپنی مدد آپ کرتے ہوئے نظر آئے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری