پاکستان مخالف نعرے نہ لگانے پر بھارتی فوج کا نوجوان پر سرعام تشدد + ویڈیو

مقبوضہ کشمیر میں پاکستان مخالف نعرے نہ لگانے پر بھارتی فوج نے نوجوان کو سرعام تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

پاکستان مخالف نعرے نہ لگانے پر بھارتی فوج کا نوجوان پر سرعام تشدد + ویڈیو

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں ہر دوسرے روز ایک ایسی خبر سامنے آتی ہے کہ انسانیت شرما جائے۔

تازہ واقعے میں کشمیری نوجوان نےپاکستان مخالف نعرے لگانے سے انکار کیا تو بھارتی فوجی غصے میں آگ بگولا ہوگئے۔

نوجوان کو سڑک پرلٹا کر ڈنڈے مارتے رہے اور گالیاں دیتے رہے۔

کشمیری نوجوان تڑپتا رہا مگر بھارتی فوجیوں کو ذرا بھر رحم نہ آیا، وہ اپنی بےرحم کارروائی میں مشغول رہے۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری