جازان، سعودی فوجی ٹھکانوں پر یمنیوں کے راکٹ حملے + ویڈیو


جازان، سعودی فوجی ٹھکانوں پر یمنیوں کے راکٹ حملے + ویڈیو

یمنی سرکاری فوج نے جنوبی عربستان کے علاقے جازان پر راکٹوں سے حملہ کرکے سعودی فوج کی نیندیں اڑا دی ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یمنی سرکاری فوج نے جنوبی عربستان کے علاقے جازان  میں واقع فوجی کیمپوں پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے جس کی وجہ سے سعودی فوج کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یمنی فوج نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے العطایا کے مضافات میں واقع جازان پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔

یمنی فوج کے حملوں میں کئی سعودی اتحاد کے جنگجو ہلاک یا زخمی ہوگئےہیں۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے علاقے الموسم کو بھی زلزال اور کاتوشیا نامی میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ نے کچھ ایسی تصاویر شیئر کی ہیں جس سے واضح ہو جاتا ہے کہ یمنی فوج نے الغاویہ نامی علاقے میں کارروائی کرکے سعودی فوجی ساز و سامان پر قبضہ کررہے ہیں۔

سعودی فوج پر حملوں کی ایک جھلک ملاحظہ کیجئے:

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری