امریکی قومی سلامتی کونسل کے مشیر کابل پہنچ گئے


امریکی قومی سلامتی کونسل کے مشیر کابل پہنچ گئے

مشرقی افغانستان میں سب سے بڑے غیرجوہری بم گرائے جانے کے بعد امریکی سلامتی کونسل کے مشیر افغانستان کے دورے پر کابل پہنچ گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کچھ دیر قبل افغان قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمر نے ٹوئٹر پر اپنے امریکی ہم منصب جنرل مک ماسٹر کو افغانستان میں خوش آمدید کہا ہے۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر ایک ایسے وقت میں کابل پہنچے ہیں کہ امریکہ نے چند روز قبل افغانستان میں سب سے بڑے غیر ایٹمی بم کا استعمال کیا ہے۔

13 اپریل کو امریکی فوج نے افغانستان کے صوبے ننگرہار میں سب سے بڑا غیرجوہری بم ’جی بی یو 43‘ گرایا تھا۔

خیال رہے کہ اس بم کو تمام بموں کی ماں بھی کہا جاتا ہے۔ ننگرہار صوبے میں گرائے گئے بم میں 21 ہزار 600 پاؤنڈ دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔

گزشتہ ہفتے کو امریکی ذرائع ابلاغ نے میک مسٹر کے دورہ کابل کی خبر دی تھی۔

میک مسٹر کابل کے بعد اسلام آباد بھی جائیں گے جہاں پاکستانی اعلیٰ حکام سے خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

کہا جاتا ہے کہ پاکستان کے روس اور چین کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات پر امریکہ کو سخت تشویش ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے مشیر کابل اور اسلام آباد کے بعد دہلی جائیں گے جہاں پر وہ ہندوستان کے وزیر اعظم سمیت اس ملک کے اعلیٰ حکام سے ملاقتیں کریں گے۔

خیال کیا جارہا ہے کہ میک مسٹر بھارتی وزیر اعظم کو امریکی دورے کی دعوت بھی دیں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری