ٹرمپ کے خلاف ایک بار پھر ہزاروں امریکیوں کا احتجاج

خبر کا کوڈ: 1380888 خدمت: دنیا
ٹیکس مارچ 16

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کئی ریاستوں میں ہزاروں افراد نے احتجاج کرتے ہوئے ٹیکس گوشوارے جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ٹرمپ اور احتجاج لازم و ملزوم ہو گئے ہیں۔ یہ امریکہ کے پہلے صدر ہیں جن کے خلاف امریکہ سمیت دنیا بھر میں اس قدر احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔

دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے علاوہ نیویارک، لاس اینجلس، برکلے اور شکاگو میں ہونے والے ان مظاہروں میں شریک افراد صدر سے ٹیکس گوشواے جاری کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔

ان مظاہروں کو ٹیکس مارچ کا نام دیا گیا تھا، مظاہرے میں شریک ایک شخص نے صدر ٹرمپ کا روپ بھی دھار رکھا تھا اور اس نے مظاہرین سے خطاب بھی کیا۔

کیلیفورنیا کے شہر برکلے میں امریکی صدر کے حامی اور مخالفین آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے پرمکوں ،لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے بیچ بچاؤ کرایا۔

ہنگامہ آرائی اور لڑائی کے الزام میں پولیس نے 14 افراد کو گرفتار کر لیا۔

 

    تازہ ترین خبریں