امریکہ کے بعد سعودی عرب کا بھی پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ

خبر کا کوڈ: 1381338 خدمت: دنیا
ملک سلمان

سعودی حکومت نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو فیلڈ مارشل کا اعزازی عہدہ دیا جائے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی حکومت نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو دہشتگردی کے خلاف ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں فیلڈ مارشل کا اعزازی عہدہ دیا جائے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ  راحیل شریف کو فیلڈ مارشل کا اعزازی عہدہ دیا جائے کیونکہ انہیں اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کا سربراہ بننا ہے۔

انہوں نے اپنا موقف بتاتے ہوئے کہا کہ سابق آرمی چیف دنیا میں بہت سے ہیں تاہم دہشتگردی کا خاتمہ کرنیوالے جنرل (ر) راحیل شریف صرف ایک ہیں۔

    تازہ ترین خبریں