ٹرمپ کی شام کے گیس پر لالچی نظریں


ٹرمپ کی شام کے گیس پر لالچی نظریں

اردن کے آگاه ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کہی سربراہی میں امریکی انتظامیہ اس ملک کی "تیل اور گیس کی لابی" کی حمایت کرتے ہوئے شام کے گیس پر لالچی نظریں رکھی ہوئی ہے۔

خبر رساں اد ارے تسنیم کے مطابق امریکی تیل اور گیس کی لابی ڈونلڈ ٹرمپ کی نیا منصوبہ بندی کی بھرپور حمایت کرتری ہے۔

اردنی ذرائع نے انکشاف کیا ہے  کہ امریکہ شامی علاقوں الرقہ اور دیرالزور میں بڑے بڑے فوجی کیمپ بنانے کی بھرپور  کوشش کررہا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکہ شام میں گیس کے ذخائر کے قریب کیمپ لگاکر ان سے فائدہ اٹھانے کے خواب دیکھ رہا ہے۔

"رای الیوم" اخبار نے مزید لکھا ہے کہ امریکہ کی خواہش ہے کہ وہ کرد علاقوں سے لیکر تدمر کے اطراف تک فوجوں کی تعداد میں اضافہ کر کے انہیں 50 ہزار تک بڑھادے۔

واضح رہے کہ اردنی ذرائع ابلاغ کی جانب سے شائع ہونے والی اس قسم کی خبروں سے معلوم ہوتا ہے کہ اس ملک نے شام سے متعلق اپنے موقف میں تبدیلی لائی ہے کیونکہ امریکہ کا اصل مقصد شام میں موجود گیس کے بڑے بڑے ذخائر ہیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ اردن، شام میں امریکہ کی ممکنہ طویل المدت موجودگی کے بارے میں اپنے آپ کا آمادہ کررہا ہے جبکہ اس امریکی مشن کو اس ملک کی "تیل اور گیس لابی" کی حمایت حاصل ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری