کیم جونگ اون: شام پر امریکی حمله غیر محتاطانہ جارحیت ہے


کیم جونگ اون: شام پر امریکی حمله غیر محتاطانہ جارحیت ہے

شمالی کوریا کے رہنما نے شام کے صدر کو ایک پیغام میں کہا: "شام پر امریکی حملہ غیر محتاطانہ جارحیت ہے۔"

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون نے شام کی 71ویں یوم آزادی کی سالگرہ کے موقع پر بشار اسد کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے شامی صدر اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے اس پیغام میں شام پر امریکی حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے غیرمحتاطانہ جارحیت قرار دیا۔

کیم جونگ کا مزید کہنا تھا کہ شمالی کوریا شام کیساتھ ہے اور امید ہے کہ اس ملک میں جلد ہی امن آجائیگا۔

یاد رہے کہ 7 اپریل کو امریکہ نے شام کے صوبہ ادلب کے الشعیرات ایئربیس پر 59 میزائل داغے تھے جس کے نتیجے میں شامی فوج کے 6 اعلیٰ افسران شہید ہوئے تھے۔

امریکہ کے مطابق یہ حملہ شامی صدر بشار اسد کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے جواب میں کیا گیا تاہم شامی حکومت نے امریکہ کے بے بنیاد الزامات کی سختی سے تردید کی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری