"قابون" میں جیش الاسلام کا سرغنہ ہلاک/ "حماہ" کے تمام مضافاتی علاقے النصرہ فرنٹ سے آزاد ہوگئے + نقشہ


"قابون" میں جیش الاسلام کا سرغنہ ہلاک/ "حماہ" کے تمام مضافاتی علاقے النصرہ فرنٹ سے آزاد ہوگئے + نقشہ

شامی ذرائع نے آگاہ کیا ہے کہ حماہ کے تمام مضافاتی علاقوں کو دہشتگرد گروہ النصرہ فرنٹ کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا ہے جبکہ انتہا پسند گروہ جیش الاسلام کے سرغنہ قابون میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شامی ائیر فورس نے "القابون" میں النصرہ فرنٹ کیخلاف کارروائی کرکے اس علاقے کو آزاد کرالیا ہے جبکہ اس علاقے کے  مضافات میں آپریشن تاحال جاری ہے۔

دوسری جانب انتہا پسند گروہ جیش الاسلام نے اعتراف کیا ہے کہ اس گروہ کے اہم سرغنہ "ماہر المیدانی" حماہ کے مضافاتی علاقوں میں آپریشن کے دوران مارا گیا ہے۔

شامی فوج نے آج صبح "جوبر" میں دہشتگرد گروہ کے زیر قبضہ ایک سرنگ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں اس سرنگ پر تعمیر شدہ عمارت میں تمام دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

یہ ایسے موقع پر ہے جب دہشتگردوں نے دوسرے روز بھی دمشق کے مضافاتی علاقوں پر کئی مارٹر گولے فائر کئے جس کی وجہ سے متعدد عام شہری زخمی ہوگئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی دہشتگردوں کے مارٹر گولوں سے ایک بچی اور ایک خاتون جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

دوسری جانب حلب کے مضافات میں بھی سخت لڑائی جاری ہے اور موصولہ اطلاعات کے مطابق، دہشتگردوں کو شدید نقصان پڑا ہے۔

شام کے جدید ترین نقشے کے مطابق دہشتگردوں نے گزشتہ دو مہینوں کے دوران جن علاقوں پر قبضہ کیا تھا، شامی فوج نے انہیں دوبارہ اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری