ہونڈا کی پاکستان میں سٹی 2017 کی رونمائی + تصاویر

خبر کا کوڈ: 1382842 خدمت: پاکستان
ہونڈا

ہونڈا اٹلس پاکستان نے کوئی پیشگی اطلاع اور اعلان کے بغیر ہی لاھور کے ایک مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کرکے ہونڈا سٹی 2017 کا ماڈل متعارف کرادیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کےمطابق گزشتہ رات ہونڈا اٹلس پاکستان نے کوئی پیشگی اطلاع اور اعلان کے بغیر لاھور کے ایک مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا جس میں کمپنی کے ملازمین اور ہونڈا کے ڈیلرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ہونڈا اٹلس نے بغیر پیشگی اطلاع یا اعلان کے ہونڈا سٹی 2017 کا ماڈل متعارف کرادیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کے سٹی کے مقابلے میں اس ماڈل کے ڈیزائن میں معمولی تبدیلیاں ہوئی ہیں۔

تاہم خوش قسمتی سے ہونڈا نے اس نئے ماڈل کی قیمت میں زیادہ اضافہ نہیں کیا ہے۔

ذیل میں حتمی قیمتوں کی فہرست ملاحظہ کیجئے:

سٹی 1.3L دستی ٹرانسمیشن - PKR 1.533.000

سٹی 1.3L خودکار ٹرانسمیشن - PKR 1.674.000

اسپائیر 1.3L دستی ٹرانسمیشن - PKR 1.663.000

اسپائیر 1.3L خودکار ٹرانسمیشن - PKR 1.805.000

اسپائیر 1.5L دستی ٹرانسمیشن - PKR 1.683.000

اسپائیر 1.5L خودکار ٹرانسمیشن - PKR 1.825.000

    تازہ ترین خبریں