لیفٹیننٹ کرنل (ر) حبیب کو بھارت نے اغوا کیا, شواہد مل گئے


لیفٹیننٹ کرنل (ر) حبیب کو بھارت نے اغوا کیا, شواہد مل گئے

سعد حبیب کا نیپال ایئرپورٹ پر استقبال نیپالی شہری نے نہیں بلکہ بھارتی شہری نے کیا تھا

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق نیپال سے لاپتہ ہونے والے پاک فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل سعد حبیب کے اغوا میں بھارت ملوث ہونےکے شواہد سامنے آئے گئے ہیں۔

روزنامہ ایکسپریس نیوز نے انکشاف کیا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل (ر) سعد حبیب کو سفری سہولیات مہیا کرنے والے تمام افراد کا تعلق بھارت سے تھا۔

کرنل کا ٹکٹ، ہوٹل میں بکنگ اورایئرپورٹ پر استقبال  کرنے والےسب کے سب بھارتی تھے۔

ڈولی نامی بھارتی شہری نے سعد حبیب کو لمبینی ایئرپورٹ پر ریسیو کیا جب کہ ڈولی خود نیپال میں مقیم نہیں تھا وہ اس مقصد کے لیے 4 اپریل کو لمبینی پہنچا تھا۔

رپورٹ کے مطابق سعد حبیب کا ٹکٹ سفل چوہدری نامی بھارتی شخص نے کھٹمنڈو کے پریشئس ٹریول اینڈ ٹورز سے خریدا جب کہ ان کی ہوٹل میں بکنگ صابو راجور نامی خاتون نے کرائی۔  

صابو  راجورنامی خاتون نے سعد حبیب کی بکنگ حیات ریجنسی نامی ہوٹل میں کرائی راجورکھٹمنڈو کی کمپنی میں مینیجر کے فرائض انجام دے رہی ہے۔

نیپالی پولیس نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا  ہے کہ لاپتہ کرنل حبیب کے معاملے کی پولیس تفتیش کررہی ہے تاہم ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہےکہ پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل (ر) سعد حبیب رواں ماہ کو نیپال سے لاپتہ ہوئے ہیں پاکستانی حکام  بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی جانب سے اغوا کیے جانے کا شبہ ظاہر کررہے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری