بغلان، طالبان کے حملے میں افغان فوج کا جنرل ہلاک

خبر کا کوڈ: 1383389 خدمت: دنیا
Taliban-2

شمالی افغانستان کی مرکزی پولیس کا کہنا ہے کہ طالبان کے حملے میں افغان سیکیورٹی فورسز کے انچارج، سینئر فوجی جنرل مارے گئے ہیں۔

تسنیم نیوز: طالبان کے حملے میں افغان سیکیورٹی فورسز کے انچارج جنرل عبدالحی مارے گئے ہیں۔

طالبان کے حملے میں جنرل عبدالحی جاں بحق اور ان کا محافظ شدید زخمی ہوگیا ہے۔

شمال مشرقی افغانستان میں پولیس کے کمانڈر«شیرعزیز کامه‌وال» کا کہنا ہے کہ جنرل عبدالحی پر بغلان اور قندوزکے درمیان ہائی وے پر حملہ کیا گیا۔

جنرل عبدالحی خان آباد نامی علاقے سے واپس آرہے تھے راستے میں طالبان نے حملہ کردیا جس میں وہ  موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا محافظ زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کچھ عرصہ قبل طالبان نے اسی ہائی پر سے افغان فوج کے ایک کمانڈر کو بھی اغوا کرلیا تھا۔

    تازہ ترین خبریں