بھارتی حکومت کی پاکستانیوں کو ویزہ دینے پر نئی پابندیاں


بھارتی حکومت کی پاکستانیوں کو ویزہ دینے پر نئی پابندیاں

ہمسایہ ممالک سے تعلقات بہتر بنانے کا راگ الاپنے والی مودی سرکار نے پاکستانی شہریوں کو ویزوں کے اجراء کے لئے نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مودی سرکار پاکستان دشمنی میں اس قدر آگے چلی گئی ہے کہ اسے سفارتی لحاظ ہے اور نہ ہی اخلاقیات کا درس یاد۔

اس کی تازہ مثال میں بھارتی حکومت نے پاکستانیوں کو ویزوں کے اجراء کے لئے نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مودی سرکار نے پاکستانیوں کو بھارت کے ویزے جاری کرنے کے لئے نئی پابندیاں لگانے  کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ان پابندیوں کے تحت پاکستانیوں کے کلچرل ایکسچینج، اسپورٹس اور سیاحتی ویزوں پر پابندی ہوگی۔

 پاکستان کے شہریوں کو صرف رشتہ دار کی موت اور میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں ہی ویزے دئیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت پاکستانیوں کو ویزوں کے اجراء پر پابندی سکھ یاتریوں کی بیساکھی میلے سے واپسی پر لگائے گی۔

واضح رہے کہ بھارتی حکمرانوں کی جانب سے ہر چند روز بعد پاکستان سمیت اپنے دیگر ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات قائم رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا جاتا ہے۔

تاہم پاکستانی شہریوں پر عائد پابندی کے فیصلے نے بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بےنقاب کر دیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری