موصل کا "الثورہ" نامی علاقے کو آزاد کرالیا گیا


موصل کا "الثورہ" نامی علاقے کو آزاد کرالیا گیا

عراقی سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرکے مغربی موصل کے الثورہ نامی محلے کو آزاد کرالیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عراقی سیکورٹی فورسز نے دہشت گرد تکفیری ٹولہ داعش کے خلاف کارروائی کرکے مغربی موصل کے الثورہ نامی محلے کو آزاد کرالیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق الثور میں ایک کار بم دھماکے میں کم سے کم 20 عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں، دہشت گردوں نے عراقی فوج سے انتقام لینے کی غرض سے دھماکہ کیا ہے تاہم سیکورٹی اہلکار محفوظ ہیں۔

دوسری طرف عراقی وفاقی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک روسی نژاد نشانہ باز جو داعش کے شانہ بشانہ لڑرہا تھا، موصل کے علاقے راس الجادہ میں فوج کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ عراقی سیکورٹی فورسز کی داعش کے خلاف آپریشن میں پیش قدمی جاری ہے اور عراق  کے کئی علاقوں کو داعشی درندوں سے مکمل طور پر آزاد کرالیا ہے۔

یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے  (پیر 17 اکتوبر2016) کو موصل شہر کی دہشت گرد گروہ داعش سے آزادی کے لئے وسیع پیمانے پر کاروائیوں کے آغاز کی خبر دی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری