واشنگٹن: نہیں معلوم بغدادی کہاں روپوش ہیں!

خبر کا کوڈ: 1383762 خدمت: دنیا
البغدادی

امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ابوبکر البغدادی کے بارے میں ان کے پاس کسی قسم کی کوئی معلومات نہیں ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ابوبکر البغدادی کہاں روپوش ہیں کوئی معلومات نہیں ہیں۔

ترجمان نے ابوبکر البغدادی کے شام میں گرفتار کئے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی تک بدستور روپوش ہیں ان کی گرفتاری کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین کے سیکرٹری جنرل کے دفتر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ابوبکر البغدای شمالی شام کے کسی علاقے میں گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال  عراق کے فوجی ذرائع نے اعلان کیا تھا  کہ ابوبکر بغدادی فلوجہ سے فرار ہو کر فرات کے علاقے میں روپوش ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل برطانوی اخبار ٹائمز نے فلوجہ میں ابوبکر البغدادی کی موجودگی کی خبر دیتے ہوئے  اس سلسلے میں بعض تصاویر بھی شائع کی تھیں جبکہ بعض سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ابوبکر البغدادی کہیں روپوش نہیں بلکہ امریکہ اور اس کے ہمدردوں کے مہمان ہی ہوسکتے ہیں۔

    تازہ ترین خبریں