خطے میں ایران اور روس کے درمیان عسکری تعاون ناگزیر ہے، سنائی


خطے میں ایران اور روس کے درمیان عسکری تعاون ناگزیر ہے، سنائی

روس میں تعینات ایرانی سفیر کا کہنا ہے کہ تہران اور ماسکو کے درمیان عسکری تعاون خطے کیلئے نہایت اہم ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی بہترین فضا کی نشاندہی کرتا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق روس میں تعینات ایرانی سفیر سنائی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کو ناکام بنانے کیلئے دنیا کے ممالک کا تعاون ضروری ہے۔

انہوں نے فوج کے قومی دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دہشتگرد گروہوں نے خطے کو بدامنی کا نشانہ بنایا ہے اور ایرانی فوج کی سب سے بڑی ذمہ داری اپنے ملک کا دفاع اور اسے پرامن رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج دہشتگرد گروہ شام، عراق، افغانستان اور کئی دیگر ممالک میں شدت پسندی کو فروغ دے رہے ہیں جبکہ ایرانی جبکہ روسی حکام اس بات سے بخوبی واقف ہیں اور اسی بنا پر باہمی تعاون کو بڑھاتے رہے ہیں۔

سنائی کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی ناکامی کیلئے بھرپور تعاون کی ضرورت ہے اور اس کا راہ حل بھی صرف اور صرف سچائی سے تعاون کرنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران اور روس کے درمیان فوجی تعلقات اس بات کی واضح دلیل ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی بہترین فضا قائم ہے۔

ماسکو میں موجود ایرانی سفیر کا صدر روحانی کے روس دورے سے متعلق کہنا تھا کہ اس دورے کے بعد دونوں دوست ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے جبکہ اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں جلد از جلد بڑے بڑے منصوبوں کے آغاز کا قوی امکان ہے۔

خیال رہے کہ صدر روحانی رواں سال 28 مارچ کو روس کا دورہ کیا تھا اور صدر پیٹم کیساتھ ملاقات میں باہمی تعاون مزید بڑھانے کی تاکید کی تھی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری